332

اٹھارہ ہزاری:بااثر زمیندارنے سولہ سالہ لڑکے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ملزم موقع سے فرار،مقدمہ درج۔

اٹھارہ ہزاری( نمائندہ فورٹ نیوز ابوتراب ترابی )بااثر زمیندارنے سولہ سالہ لڑکے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ملزم موقع سے فرار،مقدمہ درج۔بااثرملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری۔تفصیلات کے مطابق تحصیل اٹھارہ ہزاری کے نواحی علاقے کوٹلی باقر شاہ کے رہائشی سولہ سالہ عاقب بلال کو علاقہ کا بااثر زمیندار شیخ مختارحسین گذشتہ رات ورغلاء کر اپنے ڈیرے پر لے گیا اور لڑکےکو بدفعلی کا نشانہ بناڈالا۔واقعہ کا علم ہونے پرلڑکے کے ورثاء جب ملزم کے ڈیرے پر پہنچنے تو ملزم طیش میں آگیا۔اہل علاقہ کے اکھٹے ہونے پر ملزم اپنے ڈیرے سے فرار ہوگیا۔لڑکے کے ورثاء نے 15پر کال کرکے اطلاع دی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی۔ڈی ایچ کیو ہسپتال میں لڑکے کے میڈیکل چیک اپ کے بعد پولیس نے میڈیکل رپورٹ حاصل کر لی ہے۔ تفشیش کے بعد تھانہ کوٹ شاکرپولیس نے زیر دفعہ 377ت پ کے تحت مقدمہ نمبر 96/17 درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں مگر تاحال ملزم شیخ مختار علاقہ سے روپوش ہے۔واضح رہے کہ زیادتی کا نشانہ بننے والا عاقب بلال بہاولپور میں پرائیوٹ کمپنی میں کام کرتا ہےاورمحرم الحرام کی چھٹیوں پر اپنے آبائی گاوں آیا ہوا تھا۔ایس ایچ او تھانہ کوٹ شاکر عمرحیات وٹو کے مطابق زیادتی کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اورملزم کی گرفتاری کے لیے کوشش کی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں