287

بہاول نگر:ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول نگر عمر بن اکبر قریشی نے ڈسٹرکٹ جیل بہاول نگر کا دورہ

بہاول نگر(نمائندہ فورٹ نیوز)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول نگر عمر بن اکبر قریشی نے ڈسٹرکٹ جیل بہاول نگر کا دورہ کیا اس موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس محمد ارشدہاشمی بھی انکے ہمراہ تھے۔سپرنٹنڈنٹ جیل بہاول نگر محمد زبیر چیمہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول نگر عمر بن اکبر قریشی اورجوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس محمد ارشدہاشمی  نے اسیران سے ان کے مسائل دریافت کیے اور معمولی کیسوں میں ملوث 07اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم بھی صادر کیا۔مزید براں جج صاحبان نے جیل کے کچن اسیران،ہسپتال،نوعمر وارڈ،خواتین وارڈ،ملاقات شیڈ،اور جیل فارم کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر جج صاحبان کو جیل انتظامیہ کے خلاف کوئی شکایت موصول نہ ہوئی۔انہوں نے جیل انتظامیہ کے انتظامات کو سراہا۔جیل باغیچہ میں دھان کی فصل اور اسیران وسٹاف کالونی اور کچن ملازمین کے لیے جیل فارم سے آنے والی سبزیوں کا معائنہ کیا۔نیز جج صاحبان نے جیل کے اندر اور باہر ڈسپلن اور سیکیورٹی کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں