354

بہاولنگر :ڈپٹی کمشنر بہاول نگر محمد اظہر حیات نےمحرم الحرام کے انتظامات اور تیاریوں کے ضمن میں ایک اجلاس

بہاولنگر :(نمائندہ فورٹ نیوز)ڈپٹی کمشنر بہاول نگر محمد اظہر حیات نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی، امن،اخوت اور بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے تمام محکمے اور ادارے مکمل کوارڈینیشن سے کام کریں اور سیکیورٹی،کیمروں کی تنصیب،تجاوزات اور دیگر متعلقہ کام فوری اور بروقت مکمل کیے جائیں۔ڈپٹی کمشنر بہاول نگر محمد اظہر حیات نےمحرم الحرام کے انتظامات اور تیاریوں کے ضمن میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ محرم کے جلوسوں کے روٹس پر بجلی کی بے ہنگم اور جھولتی تاروں اور تجاوزات اور عمارتی ملبہ ہٹایا جائے۔اسسٹنٹ کمشنرز روٹس کی صفائی کا معائنہ کریں۔جلوس کے روٹس پر جنریٹرز،فلڈ لائٹس کا انتظام یقینی بنایا جائے، وال چاکنگ اور قابل اعتراض مواد پر پابندی ہے جبکہ مجالس میں ساؤنڈ سسٹم چاردیواری تک ہونا چاہئے ۔انہوں نے کنٹرول رومز کے قیام کی بھی ہدایت کی ۔اجلاس میں ممبرصوبائی اسمبلی میاں شوکت علی لالیکا، چیرمئن ضلع کونسل قلندر حسنین شاہ،متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز،میونسپل کمیٹیوں کے چیرمئن،چیف آفیسرز،پولیس،واپڈا،اریگیشن،صحت،تعلیم،زراعت،سول ڈیفنس،ریسکیو 1122،انچارج سپیشل برانچ،سوئی گیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں