653

فورٹ عباس :پولیس کی نجی گیسٹ ہاوس میں کاروائی ۔ حساس ادارے کا جعلی آفیسر گرفتار

فورٹ عباس(نمائندہ فورٹ نیوز) پولیس نے خفیہ اطلا ع پر نجی گیسٹ ہاوس پر چھاپہ مار کر محمد غفار نامی شخص کو گرفتار کر لیا ہے ۔گرفتار شخص نے خود کو حساس ادارے کا آفیسر ظاہر کیا ۔ شناختی معلومات مانگنے پر کوئی ثبوت نہ دے سکا ۔ پولیس نے محمد غفار کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔ محمد غفار نامی شخص گزشتہ رات نجی گیسٹ ہاوس میں رہائش کے کمرہ بک کرانا چاہتا تھا ۔ اور خود کو حساس ادارے کا آفیسر ظاہر کر رہا تھا ۔ تھانہ فورٹ عباس پولیس کو خفیہ اطلاع پر نجی گیسٹ ہاوس پر چھاپہ مارا کر جعلی حساس ادارے کے آفیسر کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم چیچہ وطنی کا رہائشی تھا ۔اور باربر کا کام کرتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں