392

فورٹ عباس:روہنگیا میں مسلمانوں کے قتل عام اور ظلم و بربریت کے خلاف ڈگری کالج کے طلباء نے احتجاجی ریلی نکالی

فورٹ عباس (نمائندہ فورٹ نیوز)آج برمی مسلمان امت مسلمہ کو پکار رہا ہے ۔ریاستی خون ریزی کی اس سے بھیانک مثال تاریخ میں نہیں ملتی ہے ۔بچوں ،خواتین نوجوانوں کو جانوروں کی طرح ذبح کیا جارہا ہے۔پاکستان کا بچہ بچہ اس کی مذمت کر تا ہے اور سٹرکوں پر احتجاج کر رہا ہے۔روہنگیا میں مسلمانوں کے قتل عام اور ظلم و بربریت کے خلاف ڈگری کالج کے طلباء نے احتجاجی ریلی۔احتجاجی ریلی ڈگری کالج سے شروع ہوکر چوک فوارہ تک نکالی گئی۔شرکا ریلی نے مختلف کتبے بینرز اٹھا رکھےتھے۔ جن پر برما مسلمانوں سے اظہار یک جہتی اور ان پر ہونے والی ریاستی خون ریزی کے خلاف نعرے درج تھے۔اقوام متحدہ اور یورپی ممالک برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لیں ۔برما کے مسلمانوں کے قتل عام پر حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔برماکے مسلمانوں پر ظلم کیا جارہا ہے مسلمانوں کو خون میں نہلایا جارہا ہے ۔چھوٹے چھوٹے بچوں کو قتل کیا جارہا ہے مظالم فوری روکے جائیں۔ جانوروں اور پرندوں کی حقوق کی بات کرنے والے برما میں مسلمانو ں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم پر خاموش کیوں ۔ آنگ سان سوچی سے نوبل انعام واپس لیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں