326

ہارون آباد:میانمار، روہنگیامیں مسلمانوں کے قتل عام اور بربریت کے خلاف مختلف جماعتوں کی احتجاجی ریلی

ہارون آباد (نمائندہ فورٹ نیوز)ریلی مختلف شاہراوں سے ہوتی ہوئی چوک فوارہ پہنچی ،جہاں مقررین نے خطاب کیا۔ریلی میں سوچ فاونڈیشن ،الفاطمہ ویمن ڈویلپمنٹ ،الخدمت فاونڈیشن اور اسلامی جمعیت طلبہ کے نمائندے شامل تھے ریلی کے شرکا نے پلے کارڈزاور بینرز اٹھا رکھے تھے،ریلی مختلف شاہراوں سے ہوتی ہوئی چوج فوارہ میں اختتام پذیر ہوئی چوک فوارہ میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میانمارمیں روہنگیا مسلمانوں پرہونے والے ظلم و ستم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ روہنگیا مسلمانوں پر وحشیانہ ظلم وستم پر عالمی برادری کے سامنے اس ایشو کو رکھیں اور یہ مسلمانوں پر یہ ظلم بند کروائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں