307

مروٹ : تنظیم اسلامی کے زیراہتمام برما کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں ریلی نکالی گئی

مروٹ (نمائندہ فورٹ نیوز )ریلی کا آغفاز ہائی سکول مروٹ سے ہوا ، مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے، جن پر روہنگیا مسلمانوں کے حق میں نعرے درج تھے، ریلی کے شرکاء نہایت پرامن طریقے سے سڑک کے کنارے چلتے ہوئے غلہ منڈی پہنچے جہاں عبدالوہاب شیرازی نےخطاب کرتے ہوئے تمام مسلمان ممالک کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ برما کے مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے فورا برما سے سفارتی تعلقات منقطع کیے جائیں اور برما کی حکومت پر دباو ڈالا جائے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو شہریت کے حقوق اور شناختی کارڈ، پاسپورٹ جاری کرے تاکہ وہ مسلمان دنیا میں کہیں بھی سفر کرسکیں۔ انہوں نے کہا موجودہ حالات میں روہنگیا مسلمانوں کو نہ تو برما میں رہنے دیا جارہا ہےا ور نہ وہ کسی ملک میں داخل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ برما کے مسلمانوں پر تاریخ کے بدترین ظلم وستم کو فوری بندکروائیں۔مظاہرین نے بنگلا دیش کی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مسلمانوں کے لئے اپنی بارڈر کھول دے ، انہوں نے کہا مسلمانوں پر ہونے والے ظلم وستم کا واحد حل اسلامی نظام خلافت ہے، جس میں نہ صرف کسی مسلمان بلکہ غیرمسلموں کو بھی پورے پورے حقوق دیے جاتے ہیں۔انہوں نے دفترخارجہ کی طرف سے برمی سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج کرنے کو خوش آئند کہا۔خطاب کے بعد مظلوم مسلمانوں کے لئے دعا کروائی گئی اور پرامن طریقے سے ریلی کا ختتام ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں