357

بورے والا :ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک تھانہ گگوکے علاقے273ای بی میں 12سالہ یتیم بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے بچی کے گھر پہنچ گئے

بورے والا (نمائندہ فورٹ نیوز) گگو کے نواحی گاؤں273۔ای بی میں گزشتہ رات رانا ساجد نامی شخص ساتھیوں کے ہمرا گاوں کے غریب محنت کش کےگھرمیں داخل ہوا اور گھر میں موجود 12 سالہ یتیم بچی کے ساتھ زیادتی کی. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی کو واقع کی اطلاع ملی تو وہ اچانک محنت کش کے گھر پہنچ گئے. انہوں نے گھر والوں کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو خوفزدہ ہونے کی بالکل ضرورت نہیں ہے پولیس انصاف کی فراہمی کے لئے آپ لوگوں کے ساتھ ہمہ وقت موجود ہے. ملزمان کے خلاف تھانہ گگو میں مقدمہ نمبر 558درج کر کےملزم کے ہمراہی کاشف کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ بقیہ کی گرفتاری کے لئے ایلیٹ فورس کی ٹیمیں تشکیل دے کر ریڈ کئے جا رہے ہیں.جلد تمام ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں