390

ایپکا ضلع مظفر گڑھ کے زیر اہتمام برما کے مسلمانوں ک پر مظالم کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

ایجوکیشن آفس سے جھنگ موڑ تک ایپکا ضلع مظفر گڑھ کے زیر اہتمام برما کے مسلمانوں ک پر مظالم کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے ڈسٹرکٹ صدر ایپکا وزیر خان دستی ، کسان بچاﺅ، صوبہ بناﺅ تحریک کے سربراہ رانا محمد افضل، ممبر صوبائی اسمبلی حماد نواز ٹیپو، ایپکا راہنما ءحق نواز تنویر اور خرم شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا ستر لاکھ روہنگیا مسلمانوں کا قتل اور مسلم کش مہم کو روکنے کے لئے برادر ملک چین کے اثر و رسوخ کو استعمال میں لایا جائے ، چونکہ برما چین کی کالونی اور سب سے زیادہ چین کے زیر اثر ملک ہے ۔ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کو رکوا کر ان کے علاقے کی سیکورٹی کو خود مختاری کے انداز میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی یقینی بنائی جائے ۔ برما کی سربراہ آنگ سان سوچی ، بدھ مذہبی جنونی لیڈروں ، برمی فوج اور پولیس کے افسران و اہلکاران جو اس قتل و غارت کے انسانیت سوز مظالم میں شریک ہیں انکے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات عالمی عدالت انصاف مین چلائے جائیں ۔ پاکستانی حکومت برمی مسلمانوں کی بھاری مالی امداد کا بھی اعلان کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں