333

جتوئی : برما میں ہونے ظلم اور بربریت کے خلاف مولانا فضل الرحمن جمعیت علماء اسلام کی کال پر احتجاجی ریلی نکالی گئی

حکومت پاکستان برمی مسلمانوں پر ظلم کو بند کرانے کے لیے برمی حکومت سے سفارتی تعلقات ختم کرے اور برما کے خلاف جہاد کا اعلان کرے اگر امریکہ نے پاکستان کے خلاف میلی آنکھ سے دیکھا تو پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوگی حضرت مولانا یحیحی عباسی ۔مولانا عطاءالرحمن مولانا درمحمد نے احتجاجی ریلی سے خطاب کیا اور روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے پرزور مزمت کی اور برمی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور ریلی میں شرکاء نے برمی حکومت کے خلاف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر برمی اور امریکی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے تفصیل کے مطابق جتوئی میں برما میں ہونے ظلم اور بربریت کے خلاف مولانا فضل الرحمن جمعیت علماء اسلام کی کال پر احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت حضرت مولانا محمد یحیی عباسی نے کی اور احتجاجی ریلی نوریہ فریدیہ چوک پر مظاہرے کی شکل اختیار کر گئی مظاہرے سے علماء کرام حضرت مولانا یحیی عباسی حضرت معاویہ عباسی حضرت مولانا عطاءالرحمن حضرت مولانا درمحمد فاروقی حضرت کلیم اللہ مولانا جعفر رحمانی حضرت مولانا قاری طیب حاجی صدیق زرگر عمر فاروق بھٹہ ڈاکڑ اعظم پتافی میاں فرخ توفیق ودیگر مقررین نے خطاب کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ برمی حکومت کے خلاف جہاد کا اعلان کرے یا برمی حکومت سے سفارتی تعلقات ختم کرے جب تک برمی حکومت مسلمانوں پر ظلم بند نہیں کرتی ہے اور عالم اسلام اس موقع پر اکٹھی ہو اور برما میں مسلمانوں کا ساتھ دے ریلی سے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اقوام متحدہ بھی برمی حکومت کے خلاف ایکشن لے وہ کیوں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اوراوآئی سی تنظیم بھی اپنا واضح کردار ادا کرے جو کہ وہ ادا نہیں کر رہی ہے اور آخر میں مسلمانوں میں آپسی بھائی چارے اور اتفاق سے رہتے میں ہوئے امت مسلمہ اکھٹی ہو اسی میں سب امت مسلمہ کی کامیابی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں