312

مروٹ :عوامی پریس کلب مروٹ اورگلوبل جرنلسٹس فورم پاک کے زیراہتمام برما میں ہونے والے مسلمانوں پر ظلم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

مروٹ (نمائندہ فورٹ نیوز)مروٹ عوامی پریس کلب مروٹ اورگلوبل جرنلسٹس فورم پاک کے زیراہتمام چیئر مین غلام قاسم قاسمی کی سربراہی میں برما میں ہونے والے مسلمانوں پر ظلم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سیاسی سماجی مذہبی صحافتی برادری اور تاجربرادری نے بھرپورشرکت کی بینرز اور پلے کارڈاٹھا رکھے تھے آنگ سانگ سوچی کے خلاف نعرے بازی کی اور امن نوبل انعام کی واپسی کا مطالبہ کیااورحکمرانوں کی خاموشی کو شرمناک فعل قرار دیا پرویزاخترایڈووکیٹ نے کہا کہ کہ ہم ایک ایٹمی طاقت ہیں اس طاقت کا کیا فائدہ ہہ ہمارے مسلمان بھائی گاجرمولی کی طرح کاٹے جارہے ہیں اور کہا کہ میں ترقی صدر طیب اردگان کو سلام پیش کرتا ہوں کہ جس نے سب سے پہلے اپنی فوج برما میں بھیجی اقوام متحدہ کی یہ خاموشی اسلام کے خلاف ہے اورحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنی فوج کو برما کے مسلمانوں کی امداد کے لیے روانہ کرو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں