318

ہارون آباد:برما میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی ریلی

ہارون آباد (نمائندہ فورٹ نیوز ) برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف انجمن پلیدران ،انجمن منشیان اور انجمن بروکر ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ریلی غلہ منڈی سے سے شروع ہوکرمین بازار سے ہوتی ہوئی فوارہ چوک پہنچی جہاں مقررین نے ریلی کے شرکا سے خطاب کیا ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر برما اور روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام روکنے کے لئے نعرے درج تھے فوارہ چوک میں احتجاجی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ھم روہنگیا کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم پرمسلم دنیا کی خاموشی قابل مذمت کرتے ہیں اور اس کڑے وقت میں اپنے مظلوم برما مسلمان بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان پے ہونے والے ظلم اور بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں