361

فورٹ عباس :گردونواع میں عید تعطیلات کے موقع پر مختلف واقعات میں2شخص جاں بحق جبکہ بچوں،خاتون سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے

فورٹ عباس(بیورو رپورٹ)گردونواع میں عید تعطیلات کے موقع پر مختلف واقعات میں2شخص جاں بحق جبکہ بچوں،خاتون سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔یہ واقعات ٹریفک حادثات ،ڈکیٹی پر مزاحمت اور اقدام خود کشی،کرنٹ لگنے کے باعث پیش آئے ۔نواحی گائوں257ایچ ایل میں راشد نامی شخص جانوروں کا چارہ کاٹ رہا تھا کہ بارش کے باعث کرنٹ لگ گیا قریب کھڑا باپ اسے بچانے کیلئے آیا تو خود جاں بحق ہو گیا جبکہ بیٹا شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ٹریفک حادثہ میں اڈہ شہباز والا کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار 2 سگے بھائیوں ممتاز سوترا وغیرہ کو کچل ڈالا ایک جاں بحق دوسرا بھائی شدید زخمی ،موٹر سائیکل حادثہ میں پکہ مربعہ کے رہائشی محمد رشید ،محمدیسین اور پانچ سالہ حسنین زخمی ہو گئے جن کو فوری طور ہسپتال داخل کرایا گیا علی حسین کو بہاول پور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا جہاں پر اس کی حالت تشویش ناک ہے۔شہر کے معروف تاجر محمد زاہد کی گاڑی کو بھی حادثہ پیش آیا جس کے باعث زاہد اور اس کی بچی زخمی ہو گئی۔چک نمبر268 ایچ آر میں 18 سالہ نوجوان محمد مشتاق نے زہریلی سپرے پی کر خود کشی کرنے کی کوشش کی جس کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال داخل کر ایا دیا گیا جہاں پر اس کا علاج جاری ہے۔ نواحی گائوں 179 سیو ن آر کے قریب دن دیہاڑے مویشی فروخت کر کے واپس آنے والے بیوپاری کو نامعلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک کر تین لاکھ روپے چھین لئے مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائر کر کے بیوپاری کو شدید زخمی کر دیا #

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں