325

اوکاڑہ :صوبائی وزیر بلدیات منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ عید الالضحیٰ کے سلسلہ میں مویشی منڈی میں مثالی اقدامات کئے گئے ہیں

مویشی منڈی میں خریداروں کے لئے بیٹھنے کی جگہ ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کے لئے اقدامات اطمینان بخش ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مویشی منڈی کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد اشرف،اسسٹنٹ کمشنر ماہم آصف ملک ،ایم ڈی مارکیٹ مینجمنٹ کمیٹی احمد علی خان سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے،صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ عید الالضحیٰ کے سلسلہ میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے مویشی منڈی میں مفت پینے کے پانی کی فراہمی، سایہ دار جگہ کا انتظام ،لائٹنگ کے انتظام ،لائیو سٹاک کے ماہرین کی جانب سے جانوروں پر چچٹر مار سپرے اور ان کے علاج معالجہ کے لئے خصوصی کاؤنٹر ،بجلی کی فراہمی ،سیکیورٹی و سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ریکارڈنگ ،پارکنگ کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریداروں کی سہولت کو مد نظر رکھا جائے، انہوں نے لائیو سٹاک کے افسران کو ہدائیت کی کہ وہ کانگو وائرس سے بچا ؤ کے سلسلہ میں حفاظتی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق لوگوں کو آگاہ کریں قربانی کے جانوروں پر چچٹر مار سپرے کو یقینی بنائیں ،اپنے دورہ اوکاڑہ کے دوران صوبائی وزیر بلدیات نے خریداروں اور بیوپاریوں سے مویشی منڈی میں فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق دریافت کیاانہوں نے لائیو سٹاک کے کاؤنٹر پرعوام کے بیٹھنے کے لئے کئے گئے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں