285

ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف درج مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔۔۔جمشید دستی کی طبعیت ناسازہونے کی درخواست پر عدالت نے سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی

مبر قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف تھانہ سول لائنزمظفر گڑھ میں اشتعال انگیز تقریر کرنے سمیت دو مختلف مقدمات کو سرگودھا انسداد دہشت گردی کی عدالت میں منتقل کر دیا گیا تھا جمشید دستی کی ضمانت کے بعد سے یہ کیس سرگودھا کی اے ٹی سی میں زیر سماعت ہیں عدالتی چھٹیوں کے بعد ایک ماہ بعد اس کیس کی سماعت اے ٹی سی میں ہوئی جس میں جمشید دستی کے وکیل نے عدالت میں پیش ہو کر جمشید دستی کی طبعیت کی ناسازی کے بارے میں بتایا جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 12ستمبر تک کیلئے ملتوی کر دی جمشید دستی کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دو مختلف مقدمات میں پیشی تھی تاہم مظفر گڑھ پولیس کی طرف سے چالان پیش نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ جمشید دستی کے ساتھی ملزمان آج عدالت میں پیش ہوئے لیکن چالان پیش نہ ہونے کے باعث کیس کی سماعت 12ستمبر تک ملتوی ہوئی انہوں نے بتایا کہ آئندہ سماعت تک طبعیت بہتر ہونے پر جمشید دستی عدالت میں پیش ہونگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں