313

یزمان:محکمہ چولستان ترقیاتی ادارہ کے منیجینگ ڈائریکٹروسیم انورخاں نے چولستان میں ناجائز قابضینوں کی گرفتاری کئلیے سپیشل ٹاسک فورس تشکیل دے دی

یزمان:(نمائندہ فورٹ نیوز ایچ ڈی)یزمان،ٹھنڈیاکھوئیاں چولستان میں آپریشن کرتے ہوئے ناجائزقابضینوں کے 6ٹریکٹروآلات وسامان قبضہ میں لے لیا یزمان،ٹھنڈی کھوئیاں چولستان میں ناجائزقابضینوں کی بھاری تعدادنے کڑوروں روپئے کی سرکاری اراضی پر قبضہ کرلیاتھااورسالہاسالوں سے آبادچولستانی بستی پر بھی حملہ کردیا،یزمان،گن پوائنٹ پر چولستانی باشندوں عورتوں بچوں کو یرغمال بنالیا اورتشددکیا درجنوں عورتیں بچے زخمی ہوگئے اور 100سرکاری درخت بھی کاٹ ڈالے،یزمان،تھانہ صدرپولیس اور محکمہ جنگلات نے کاٹے ہوئے درخت قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی ہے یزمان،چولستانی باشندوں کی سیکڑوں افراد پر مشتمل تعدادنے احتجاج کیا اور بہاول پور ایم ڈی چولستان سے ملاقات کرکے صورت حال سے آگاہ کیا،یزمان،سپیشل برانچ کے عملہ نے موقع پر جاکر چھان بین کی اور رپورٹ مرتب کرکے اعلیٰ حکام کو روانہ کردی ،یزمان،چولستانی باشندوں پر ناجائز قابضینوں نے ظلم وستم کی انتہاء کر رکھی ہے ہمارے مویشیوں کو فائرنگ کر کے ماردیا جاتا ہے اگر ہمیں انصاف نہ ملاتو ہم خودسوزیوں پر مجبور ہوجائیں گے،چولستانی نمبرداروں کے چیئرمین میاں عبدالحمید بھٹی کی میڈیا سے آہ وفریاد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں