314

ہارون آباد میں ٹیل کے کاشتکاروں کا محکمہ انہار کے عملہ کے خلاف احتجاج ۔ٹائر نزر آتش کر کے روڈ بلاک کر دیا ۔۔

ہارون آباد (نمائندہ فورٹ نیوز ایچ ڈی )محکمہ آبپاشی کے ستائے ہوئے کسانوں نے لطیف آباد کے قریب ڈاہرانوالا روڈ ٹائر جلا کر بلاک کر دیا اوور سیر نہر سکس آر ون ایل کے خلا ف احتجاج اور نعرے بازی کی عرصہ دراز سے ٹیل کے کسانوں کو نہری پانی نہیں مل رہا کاشتکاروں کاتمام تردارومدارزراعت پر ہے چونکہ زیر زمین پانی کڑوا ہے نہری پانی نہ ملنے پر کسانوں کے گھروں میں فاقہ کشی غربت نے ڈیرے جماء لیے لوگ ہجرت کرنے پر مجبور ہو گئے بے لگام نہری نظام نے کسانوں کی زندگیاں تباہ کر دیں احتجاجی مظاہرے میں زمینداروں نے وزیر اعلی پنجاب سے با اثر اوور سیر صدیق کی نوکری سے برطرفی اور ٹیل پر پانی مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا ،آبپاشی دفتر میں دھرنہ دینے کا فیصلہ کر لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں