300

ہارون آباد:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی مذمت کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر باجوہ کے جرات مندانہ بیان کی تائید وحمائت کرتے ہیں۔سربراہ مسلم لیگ ضیاء محمد اعجازا لحق

ہارون آباد:ٹرمپ کے بیان سمیت موجودہ حالات کے تناظر میں موئثر اے پی سے کا انعقاد قومی تقاضا ہےسربراہ مسلم لیگ(ض)وایم این اے محمد اعجاز الحق وائٹل ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے… اس موقع پر چئرمین بلدیہ حاجی محمد یاسین، چودھری محمد شفیق ،طاہر توگیروی اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے..
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی مذمت کرتے ہیں.چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر باجوہ کے جرات مندانہ بیان کی تائید وحمائت کرتے ہیں.حکومت سے اپیل ہے کہ وہ اس مسئلہ پر فوری اے پی سی بلائے.تمام مذہبی وسیاسی جماعتوں کو اکٹھا کیا جائے..ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہاکڑہ نہر کی ری ماڈلنگ اور سیم وتھور کے خاتمے کے لئے اڑھائ ارب روپےکے فنڈز منظور ہوچکے ہیں اگلے ماہ ستمبر میں ٹینڈر لگ جائیں گے.چیف انجنئر انہار وقار وڑائچ نے ہاکڑہ شگاف بارے ذمہ داران کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی یقین دھانی کروائی ہے۔حکومت اور اپوزیشن کا تقرر کردہ نیب چئیرمین حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے خلاف موئثر تحقیقات نہیں کر سکتا ۔حسین حقانی اور واجد شمس الحسن نے قومی مفادات کے برعکس کام کیا ان کا اور انہیں تقرر کربے والوں کا احتساب کیا جائے ۔کالعدم این آر او کے اقدامات بھی کالعدم ہیں ان کو بھی دوبارہ کھول کر جے آئی ٹی بنائی جائے ۔سوئس کیسزمیں 60میلن ڈالر کی منی ٹریل سامنے آئی تھی اس کا بھی ٹرائل ہو نا چاہیئے۔62/63سمیت آئین کی اسلامی شقوں میں کسی بھی تبدیلی کی مخالفت کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں