309

سجاول :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کا سجاول میں مظاہرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ٹرمپ کا پتلہ نذر آتش.

سجاول (نمائندہ فورٹ نیوز ایچ ڈی )اسلام و پاکستان دشمن ڈو نلڈ ٹرمپ کی پاکستان کو دی جانے والی دھمکی دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کےلئے خطرہ کی گھنٹی ہے(مختیار دایو)ہمیں دہشت گرد کہنے والا امریکہ خود لاکھوں بے گناہ انسانوں کا قاتل سب سے برا عالمی مجرم اور دہشت گرد ملک ہے۔سجاول میں دھرنا سے خطاب.قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان پے عالمی دھشتگرد آمریکا کے پاکستان دشمن پالیسیون کے خلاف مجلس وحدت المسلمین ضلع سجاول کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماء مختیار دایو،سیکریٹری جنرل مظفر علی لغاری، ڈپٹی سیکریٹری فیاض شیخ و دیگر کی قیادت میں سیکڑوں کارکنان و شہریوں نے نماز جمع کے بعد مسجد الحسینی سے پبلک پارک تک احتجاجی ریلی نکال کے مظاہرہ کرکے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پتلے سمیت امریکی پرچم نذر آتش کرکے امریکہ اور اسرائیل کیخلاف سخت نعریبازی کی گئی اس موقع پر مختیار دایو و دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام و پاکستان دشمن ڈو نلڈ ٹرمپ کی پاکستان کو دی جانے والی دھمکی دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کے لئے خطرہ کی گھنٹی ہے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس گھٹیا حرکت اور اقدام سے تعصب کی بُو آتی ہے ہمیں دہشت گرد کہنے والا امریکہ خود لاکھوں بے گناہ انسانوں کا قاتل سب سے برا عالمی مجرم اور دہشت گرد ملک ہے امر یکا کو دنیا بھر میں اپنی مجرمانہ حرکات کہ سبب شکت کا سامنا ہے تمام عالم اسلام کے سامنے امریکا اور اُس کے حواریوں کا چہرہ واضح ہے اگر پاکستان کی جانب کسی نے بھی میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو افواج پاکستان کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام بھی اپنی جانوں کا نز رانہ دینے سے گر یز نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ حکومت کو چائیے وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس دھمکی پر بھر پور جواب دے اور دنیا بھر میں پاکستان کو بدنام کر نے کی شازش کے خلاف آواز اٹھائے امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل و بھارت وطن عزیز پاکستان میں دہشت گردانہ کاروائیاں کرکے یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوگے ہیں تو یہ ان کی بھول ہے کیونکہ پاکستان میں بسنے والے تمام مکاتب فکر الحمد اللہ آج ایک ساتھ ہے یہی امریکہ اور اس کے اتحا دیوں کی سب سے بڑی شکت ہے تمام سیاسی اور مذ ہبی جماعتوں کو بھی چائیے کہ وہ امریکی صدر کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے خلاف آل پا رٹیز کانفرنس کا انعقاد کریں تا کہ عوام میں زیادہ سے زیا دہ شعور اجاگر ہوسکے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں