319

سکھر: پاکستان تحریک انصاف آج سکھر میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

سکھر: (نمائندہ فورٹ نیوز ایچ ڈی )پاکستان تحریک انصاف آج سکھر میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی جس کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے اپنے بیان میں عوام سے سکھر جلسے میں شرکت کی اپیل کی۔جب کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کے بعد اب سندھ کی حالت میں بہتری کے لیے محنت کرنا ہوگی۔سکھر میں تحریک انصاف کے جلسے کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، لب مہران میں اسٹیج اور کرسیوں سمیت دیگر انتظامات مکمل ہیں۔پولیس نے بھی جلسے کا سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے جس کے تحت 50 خواتین اہلکاروں سمیت 1500 اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ایس ایس پی مسعود بنگش کے مطابق 150 ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گے اور جلسے کی سیکیورٹی کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی موجود رہے گا۔جب کہ دوپہر 2 بجے جلسہ گاہ کے اطراف کے راستوں کو سیل کردیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں