311

ہارون آباد : ٹی ایم اے کے جناح یال میں محکمہ زراعت ہارون آباد کی جانب سے باغات میں پھل کی مکھی کے کنٹرول بارے آگاہی کے سلسلہ میں ایک سیمینار اور ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

ہارون آباد :(نمائندہ فورٹ نیوز ایچ ڈی) ٹی ایم اے کے جناح یال میں محکمہ زراعت ہارون آباد کی جانب سے باغات میں پھل کی مکھی کے کنٹرول بارے آگاہی کے سلسلہ میں ایک سیمینار اور ریلی کا اہتمام کیا گیا۔
میونسپل کمیٹی ہارون آباد کے جناح ہال میں محکمہ زراعت کی جانب سے مقامی کسانوں کو پھلوں کو نقصان پہنچانے والی مکھی سے بچائو کے حوالہ سے سمینار کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے چوہدری غلام مرتضی اور اسسٹنٹ ڈائیریکٹر پلانٹ چوہدری لطیف اللہ نے کہا کہ پھلوں پر سپرے کی وجہ سے بیرون ملک پھل کی ایکسپورٹ میں کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں زرمبادلہ کی کمی کے ساتھ ساتھ کسان کا بھی نقصان ہو رہا ہے ۔وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے اس صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے پھلوں کو نقصان پہنچانے والی مکھی کو بغیر سپرے کے تلف کرنے کے طریقے اپنانے پر زور دیا ہے ۔اس موقع پر کسانوں کو مخصوص دوائیوں کے استعمال کے متعلق بتایا گیا جس سے پھلوں کو نقصان پہنچانے والی مکھی کو تلف کر کے بغیر زہریلی دوائیوں کے پھل کی پیداوار بڑھائی جا سکتی ہے۔سمینار کے آخر میں شرکاء نے جناح ہال سے لیکر میونسپل کمیٹی کے گیٹ تک ریلی بھی نکال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں