322

مروٹ :جشن آزادی کبڈی میلہ کا شاندار انقعاد کیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔جس میں مہمان خصوصی ایم پی اے فورٹ عباس حاجی نعیم انور ۔صاحبزادہ ایم پی اے احمد نعیم۔اسسٹنٹ کمشنر عمران ممتاز سیال۔ڈی ایس پی فورٹ عباس زبیر خان بنگش کی شرکت

مروٹ :جشن آزادی کبڈی میلہ کا شاندار انقعاد کیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔جس میں مہمان خصوصی ایم پی اے فورٹ عباس حاجی نعیم انور ۔صاحبزادہ ایم پی اے احمد نعیم۔اسسٹنٹ کمشنر عمران ممتاز سیال۔ڈی ایس پی فورٹ عباس زبیر خان بنگش کی شرکت
مروٹ (یاسرآکاش ) جشن آزادی کبڈی میلہ کا شاندار انقعاد کیا گیا۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد محمد اسلم سعیدی آف فیصل آباد نے ہدیہ نعت پیش کی اس کے بعد مہمان فنکار میجک پروفیسر فخرے یزمان سرفراز بادی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جسے ہزاروں کی تعداد میں موجود شائقین نے پسند کیا اس کے بعد کبڈئ کی مقامی ٹیموں کے درمیان میچ ہوا جس کا فسٹ انعام ذ3000/اور سیکنڈ انعام2000/بمعہ ٹرافی تھا اس کے بعد کبڈی کا سب سے بڑا میچ فیصل آباد اور بہاولپور کے درمیان کھیلا گیا جس کا فسٹ انعام پچاس ہزار اور سیکنڈ انعام چالیس ہزار تھا کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا میچ احتتام پزیر ہونے تک دلچسپ صورتحال میں داخل رہا بل آخر44/44 پوائنٹس سے میچ برابر رہا دونوں ٹیمیوں کو 45/45ہزار روپے کیش اور بڑئ ٹرافیاں مہمانِ خصوصی کی طرف سے پیش۔کی گی ایم پی اے فورٹ عباس حاجی نعیم انور نے خطاب کیا اور کہا عوامی پریس کلب کے چیئرمین حاجی غلام قاسم قاسمی اور انکی پورئ ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں نے اتنا اچھا ایونٹ منعقد کروایا انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی کےسخت انتظام تھے ٹریفک پولیس کےجوان پنجاب پولیس کے جوان اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے بھی بھرپور تعاون کیا حاجی غلام قاسم قاسمی نے معزز مہمانوں اور سیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں