662

فورٹ عباس: انجمن پٹواریوں کا انوکھا احتجاج ۔۔۔۔۔۔۔اپنے مطالبات کے حق کے لئے بھینس کے آگے بین بجاتے رہے

فورٹ عباس: انجمن پٹواریوں کا انوکھا احتجاج ۔۔۔۔۔۔۔اپنے مطالبات کے حق کے لئے بھینس کے آگے بین بجاتے رہے
فورٹ عباس (نمائندہ فورٹ نیوز+ لائف نیوز )پورے پنجاب کی طرح فورٹ عباس میں بھی محکمہ مال کے پٹواریوں کی اپنے مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال 48ویں روز میں داخل ہو گئیاپنے مطالبات کے حق کے لئے بھینس کے آگے بین بجاتے رہے ۔گلی گلی میں شور ہے ساراٹبر چور ہے کے نعرے لگاتے رہے۔اس موقع پر انہوں نے تحصیل آفس میں احتجاجی جلسہ کا انعقاد کیا اور مقررین نے حکومت پنجا ب سے مطالبہ کیا کہ ان کے مطالبات فوری پوری کئے جائیں ورنہ احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ بعدازاں پٹواریوں نے احتجاجی ریلی بھی نکالی جو کہ تحصیل آفس سے شروع ہو کر مین بازار سے گزرتی ہوئی چوک فوارہ تک اختتام پزیر ہوئی چوک فوارہ میں شرکاء نے انوکھا احتجاج ریکارڈ کرویا بھینس کے آگے بین بجاتے رہے اور حکومت وقت کو جگانے کی بھر پور کوشش کی گئی ریلی کے دوران شرکاء اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ لگاتے رہے ۔اس موقع پر پٹواریوں کے ساتھ اظہار ہمددری کیلئے کسان اتحاد اور انجمن نمبرداران کی بھی بھر پور شرکت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں