328

کھچی والا:جے یو آئی کی ضلع بہاولنگرمیں عوامی رابطہ مہم جاری۔ ضلع کی ہر نشست پرامیدوار لائیں گے ۔جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام ضلع بہاولنگر عبدالخالق مہار

کھچی والا (محمد طارق بھٹی)کھچی والا میں منعقدہ اجلاس میں یونٹ سازی کی گئی اور بااتفاق رائے صدر جمعیت کھچی والا شوکت علی اور جنرل سیکرٹری مولانا عمر فاروق کو منتخب کیا گیا ، نو منتخب عہدیداران نے شیئر نائب سدر مدثر ممرا ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد عباس ، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر محمد آصف ، سیکرٹری نشرو اشاعت و اطلاعات محمد شاہد ، محمد مبشر ، سالار محمد عبداللہ کا چنائو کیا گیا تمام ضلعی عہدیداران نے ان نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔اجلاس میں عہدیداران نے جمعیت کی قیادت مولانا فضل الرحمن پر اعتماد کرتے ہوئے عزم کیا کہ جمعیت کے منشور اور دستور کی پاسداری کرتے ہوئے ہر سعی بروئے کار لائے جائے گی اور گراس روٹ لیول تک جمعیت کا نعرہ خدا کی زمین پر خدا کا نظام پہنچاکر دم لیں گے اور معاشرہ میں فحاشی و عریانی کا ہر وہ دروازہ جو کسی بھی سمت سے کھلتا ہو نظر آئے گا اس کے سدباب کی ممکنہ حد تک جدوجہد کی جائے گی اور مفتی محمد ادریس کے دعائیہ کلمات سے اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں