517

ہارون آباد:نہر سکس آر میں 100 فٹ چوڑا شگاف ،وسیع علاقہ زیر آب ،کپاس کی فصل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ۔کسان اپنی مدد آپ کے تحت کاروائیوں میں مصروف

ہارون آباد:نہر سکس آر میں 100 فٹ چوڑا شگاف ،وسیع علاقہ زیر آب ،کپاس کی فصل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ۔کسان اپنی مدد آپ کے تحت کاروائیوں میں مصروف ،
ہارون آباد:نہر سکس آرطالب آباد 122 سکس آر کے قریب پڑادو ہفتوں سے نہر خشک پڑی تھی آج بارہ دن بعد پہلے دن پانی آیا اور نہر کو شگاف پڑ گیا ،دو ہفتوں سے کسان پانی کی بوند بوند کو ترس گئے تھے زمینداروں کی فصلیں سوکھ رہی تھیں شگاف پڑنے پر کسانوں نے نہر کنارے کھڑے ہو کرمحکمہ نہر کیخلاف احتجاج کیااور بتایا کہ نہروں میں ناکے آئے روز کا وطیرہ بن چکا ہے نہروں کو ناکے محکمانہ غفلت سے پڑتے ہیں کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی نہ نہر میں پانی کی کمی آ سکی نہ کوئی عملہ شگاف کو پر کرنے کے لیے موقع پر پہنچاشگاف کا سن کر ٹیل کے کسان بھی پریشان ہو گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں