283

ملالہ یوسفزئی آکسفورڈ یونیورسٹی کی طالبہ بن گئیں

نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی اپنی مزید تعلیم اب آکسفورڈ یونیورسٹی لندن سے حاصل کریں گی جس پر وہ بے حد خوش ہیں۔

ملالہ یوسف زئی نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ ملنے کی تصدیق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ یہ سال کافی سخت تھا جب کہ ملالہ نے مستقبل کے لیے بھی خوشگوار امید کا اظہار کیا ۔

ملالہ کو ٹوئٹر صارفین نے ان کی ٹوئٹ کے جواب میں مبارکباد دی اور لکھا کے وہ ان پر فخر کرتے ہیں۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے ملالہ کو داخلہ ملنے پر مبارک باد بھی پیش کی گئی۔

ملالہ یوسف زئی آکسفورڈ یونیورسٹی میں سیاست ،معیشت اور فلسفہ کی تعلیم حاصل کریں گی۔

واضح رہےکہ پاکستان میں سیاستدانوں سمیت بڑے بڑے نام آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں